بالوں کو گھنا کرنے کا گھریلو دیسی ٹوٹکا

0
221
Baloon ko Ghana Karne ka Totka1

بالوں کو گھنا کرنے کا گھریلو دیسی ٹوٹکا

بالوں کو گھنا کرنے کا گھریلو دیسی ٹوٹکے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

:اجزاء

پیاز         – – –        2 عدد چھوٹے سائز کے
سرکہ        – – –        1 لیٹر

:تیار کرنے کا طریقہ

پیاز کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کسی برتن میں سرکہ ڈال کر اس میں پیاز کے ٹکڑوں کو شامل کر دیں اور اسے ایک ہفتے تک سائے میں پڑا رہنے دیں۔ ایک ہفتے بعد پیاز کے ٹکڑوں کو نکال لیں اور سرکہ محفوظ کر لیں۔

:استعمال کا طریقہ

اس سرکے کو10 دن روزانہ رات کو سونے سے پہلے سر کی جلد پر لگا کر مساج کریں اور سو جائیں اور صبح اُٹھ کر سر کو دھو لیں۔ 10 دن کے بعد اس عمل کو ہفتہ میں 1 بار دہرائیں۔ آپ کے بال گھنے اور مضبوط ہونے لگ جائیں گے۔ بالوں کو گھنا کرنے کے لئے انتہائی آزمودہ اور لاجواب ٹوٹکا ہے۔