منہ کی بدبو سے نجات کے آسان حل

0
32
Moun ki Badboo Dor Karne ka Aasaan Desi Totka

منہ کی بدبو سے نجات کے آسان حل

منہ کی بدبو کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اب آپ آسان گھریلو طریقے استعمال کر کے منہ کی بو سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو شرمندگی سے نجات دلاوا سکتے ہیں ۔

۔ منہ سے بدبو آنے کی ایک بڑی وجہ منہ کی خشکی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ پانی کا وافر استعمال کریں تا کہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔

۔ دانتوں کی صفائی نہ صرف دانتوں کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ ہر کھانے کے بعد دانتوں کو برش کرنے سے منہ سے آنے والی نا خوشگوار بد بو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق تقریبا دو دفعہ دن میں دانتوں کی صفائی کرنی چائیے۔

۔ دہی کا باقادعدگی سے استعمال انسان کو چانک و بوبند اور صحت مند رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث منہ سے آنے والی بدبو کا سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

۔ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ پھلوں کا استعمال کریں۔ پھلوں کے بیش بہا فوائد ہیں یہ پھلوں کا استعمال آپ کو نہ صرف صحت مند رکھتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے نجات کا سبب بھی بنتا ہے۔پھلوں میں موجود ایسڈ منہ کو بدبو سے بچاتا ہے۔

۔ لونگ ،الائچی ،سونف اور ببل وغیرہ ہمیشہ اپنے پاس رکھیں تاکہ جب بھی کچھ کھائیں یا یہ محسوس کریں گے کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی تو فوری ان چیزوں کا استعمال آپ کے منہ سے آنے والی بدبو کوغائب کو دے گا۔