Aloo aur Daal ke Kabab Recipe || آلو اور دال کے کباب بنانے کا طریقہ

0
119
Aalo-aur-Daal-ke-Kabab-Recipe

آلو اور دال کے کباب بنانے کا طریقہ

آلو اور دال کے کباب بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
تھوڑا سا آئل اسپرے یا تیل آدھا کلو پرانے آلو
(ایک عدد (باریک چورا شدہ پیاز آدھا پاؤ لال مسور کی دال
(دو جوئے (باریک شدہ لہسن ایک چمچ نمک
 ایک کپ چوکربریڈ کے کرامز باریک کٹی ہوئی ہری مرچ
 ایک چمچ سیاہ مرچ پسی ہوئی (تھوڑا سا (باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا
(دو سو گرام (باریک کاٹ لیں چقندر یا شلجم

:ترکیب
آلو اُبال کر میش کر لیں۔ دال بھی اُبال کر میش کر لیں۔ دو چائے والے چمچ تیل گرم کر کے لہسن اور پیاز ہلکا سا فرائی کریں۔ ایک کھانے والاچمچ پانی ڈالیں اور شلجم یا چقندر کے باریک کٹے نرم پتے ڈال کر قدرے پکائیں۔ جب پتے نرم پڑ جائیں تو آنچ بند کر دیں۔ ایک پیالے میں آلو اور دال، یہ پتے، کرامز، نمک مرچ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیاخوب اچھی طرح مکس کر کے حسبِ پسند کباب کی شکل دے دیں۔ نان اسٹک فرائی پین میں ہلکا سا تیل لگا کر کباب تل لیں۔