Aloo Maythi Recipe in Urdu || آلو میتھی بنانے کا طریقہ

0
26
Aalo-Methi-Recipe

آلو میتھی بنانے کا طریقہ

آلو میتھی بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
ایک پاؤ میتھی آدھا کلو آلو
دو عدد ٹماٹر ایک عدد پیاز
(ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا ادرک چھ عدد ہری مرچ
ایک کھانے کا چمچ سرخ مرچ حسبِ ذائقہ نمک
  ایک کپ گھی  چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی

:ترکیب
آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بھگو دیں۔ میتھی کو باریک کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں، ایک کڑاہی یا پین میں گھی گرم کریں اور اس میں میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں۔ جب میتھی کا پانی خشک ہو جائے اور وہ کڑ کڑی ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال دیں۔ پندرہ منٹ بعد باریک کٹے ٹماٹر ہری مرچیں، نمک مرچ، ہلدی اور ادرک ڈال دیں اور ہلکی آنچ کر دیں۔ اپنے ہی پانی میں مصالحہ اور میتھی گل جائے تو اس کو بھون لیں اور اس میں آلو باریک کٹے ہوئے ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔ دس سے پندرہ منٹ بعد آلو گل جائیں تو مزیدار میتھی تیار ہے۔