Aloo Mutter Recipe in Urdu || آلو مٹر بنانے کا طریقہ

0
105
Aalo Mutter Recipe

آلو مٹر بنانے کا طریقہ

آلو مٹر بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
آدھا کلو آلو آدھا کلو مٹر
آدھا کھانے کا چمچ لہسن اور ادرک ایک عدد پیاز
(تھوڑا سا (کٹا ہوا ہرا دھنیا دو عدد ٹماٹر
ایک کھانے کا چمچ سرخ مرچ حسبِ ذائقہ نمک
آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ہلدی
آدھا کپ گھی

:ترکیب
گھی کو دیگچی میں گرم کر کے پیاز باریک ڈال کر ہلکا فرائی کریں۔ جب براؤن ہو جائے تو اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور ایک گلاس پانی ڈال دیں۔ ساتھ ہی باریک کٹے ٹماٹر، نمک، مرچ، ہلدی ڈال دیں اور مصالحے گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب مصالحہ گل جائے تو بھون لیں۔ اب اس میں چھلے ہوئے مٹر ڈال کر بھونیں ساتھ ہی آلو کیوب کی شکل میں کاٹ کر ڈال دیں۔ آدھا کپ پانی ڈال دیں۔ جب مٹر گل جائیں توگرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔