Arvi Bengan Recipe in Urdu || اروی بینگن بنانے کا طریقہ

0
18
Arvi-Bengan-Recipe

اروی بینگن بنانے کا طریقہ

اروی بینگن بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
 ایک کلو بینگن آدھا کلو اروی
 ایک کھانے کا چمچ لہسن ادرک پیسٹ ایک عدد ٹماٹر
آدھا چائے کا چمچ انار دانہ ایک عدد لیموں
حسبِ ذائقہ نمک ایک کھانے کا چمچ سرخ مرچ
ایک کپ گھی/تیل دو کھانے کے چمچ ہرا دھنیا
    چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی

:ترکیب
اروی کو چھیل کر نمک لگا کر کچھ دیر رکھیں اور پھر صاف پانی میں اچھی طرح دھو لیں اور چار ٹکڑے کر لیں۔ اب کڑاہی میں گھی اچھی طرح گرم کر کے اروی کو ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔جب ہلکی سرخ ہو جائیں تو ان کو پلیٹ میں نکال لیں۔ ایک دوسری دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں اور لہسن ادرک ڈال کر اسے بھی براؤن کر لیں پھر اس میں ٹماٹر، نمک، مرچ، ہلدی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ بینگن گل جائیں تو انہیں میش کر لیں اور اس میں اروی ڈال دیں۔ ساتھ ہی ہرا دھنیا ڈال دیں اور دس منٹ دم رکھ دیں۔ لیموں کا رس نچوڑ کر مزیدار اروی بینگن سرو کریں۔