Bahari Gola Kabab Recipe in Urdu || بہاری گولا کباب بنانے کا طریقہ

0
137
Bahari-Gola-Kabab-Recipe

بہاری گولا کباب بنانے کا طریقہ

بہاری گولا کباب بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
تین عدد بڑی الائچی ایک کلو قیمہ
 ایک چوتھائی کپ دہی ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر
ڈیڑھ کھانے کا چمچ لال مرچ ایک چائے کا چمچ لہسن، ادرک پیسٹ
 ایک کھانے کا چمچ سوکھا دھنیا (دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا پپیتا
دو عدد پیاز ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل تین عدد چھوٹی الائچی

:ترکیب
فوڈ پروسیسر میں قیمہ، ادرک کا پیسٹ، پپیتا کا پیسٹ، کالی مرچ پاؤڈر، زیرہ، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، سوکھا دھنیا، لال مرچ، فرائی کی ہوئی پیاز اور دہی ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ ساتھ ہی تیل بھی ڈال دیں۔ گول کباب بنا لیں اور کبابوں کو سیخوں پر پرو کر کوئلوں پر سینک لیں۔ اچھی طرح پک جائیں تو اُتار لیں۔ مزیدار بہاری گولا کباب تیار ہیں۔ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔