Booti Gosht Recipe in Urdu || بوٹی گوشت بنانے کا طریقہ

0
112
Booti Gosht Recipe

بوٹی گوشت بنانے کا طریقہ

بوٹی گوشت بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
(دو کلو (آدھے انچ کے ٹکڑے (گوشت (بیف/مٹن دو پیالی سرکہ
(ایک چمچ (پسا ہوا لہسن اور ادرک چار عدد انڈے
ایک عدد پیاز دو چمچ تیل
ڈیڑھ چائے کا چمچ سرخ مرچ چھ تا آٹھ عدد ہری مرچیں
ایک عدد ٹماٹر

:ترکیب
پیاز کاٹ کر سرکہ میں بھگو کر نکال لیں۔ انڈے ہاف بوائل کر لیں اور انہیں چھیل کر گول قتلے کاٹ لیں۔ گوشت کے ٹکڑے دھو کر سرکہ میں بھگو دیں اور پسی ہوئی سرخ مرچ، نمک، لہسن اور ادرک بھی ملا لیں۔ جب گوشت کو سرکے میں پڑے ہوئے دو گھنٹے گزر جائیں تو فرائی پین میں تیل ڈال کر اسے گرم کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے سرکے سے نکال کر تیل میں تلیں۔ جب یہ ہلکے سنہری ہو جائیں تو انہیں ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ گوشت کی بوٹیوں کے چاروں اطراف اُبلے ہوئے انڈوں کے قتلے سجائیں پھر ٹماٹر اور پیاز کے لچھے اور آخر میں ہری مرچ اب اس مزے دار بوٹی گوشت کو ٹماٹو کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے یہ اچھی اور زائقے دار ڈش ہے۔