Champ Roast Recipe at Home || چانپ روسٹ بنانے کا طریقہ

0
94
Champ Roast Recipe

چانپ روسٹ بنانے کا طریقہ

چانپ روسٹ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
  آدھا چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر آدھا کلو دہی
چار عدد انڈے (دو گٹھی (پسا ہوا پودینہ
(تین عدد (باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ایک چائے کا چمچ سبز مرچ
آدھا چائے کا چمچ ادرک کا پیسٹ ایک کلو بکرے کی چانپ
تین چائے کے چمچ انار دانہ دو چائے کے چمچ خشک دھنیا پاؤڈر
حسبِ ضرورت تیل حسبِ ذائقہ نمک
دو چائے کے چمچ سرکہ ایک چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر

:ترکیب
دہی میں پودینہ، خشک دھنیا، نمک، سبز مرچ، لال مرچ پاؤڈر، ٹماٹر، ادرک پیسٹ، سرکہ، زیرہ پاؤڈر، انار دانہ شامل کر دیں۔ اس میں چانپ کی بوٹیاں ڈال کر اچھی طرح تمام مصالحہ بوٹیوں پر لگا دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فریج سے نکالنے کے بعد ایک دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور پانی بالکل خشک ہو جائے۔ انڈوں کو پھینٹ کر چٹکی بھر نمک شامل کرلیں۔ اب چانپوں کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ تیل گرم کر کے ہر ایک چانپ کو انڈا لگا کر تل لیں۔ براؤن ہونے پر ایک ڈش میں نکال لیں۔ سلاد اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔