Coconut Mithai Recipe in Urdu || ناریل کی مٹھائی بنانے کا طریقہ

0
106
Naryal-ki-Mithai-Recipe

ناریل کی مٹھائی بنانے کا طریقہ

ناریل کی مٹھائی بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
ایک پاؤ کھویا ایک پاؤ (ناریل (پسا ہوا
پندرہ گرام کیوڑہ ساٹھ گرام دودھ
ذرا سا چاکلیٹ چھ عدد الائچی

:ترکیب
ناریل یا تو پسا ہوا منگوا لیں، یا پھر ناریل کو خود باریک پیس لیں۔ ایک دیگچی چولہے پر چڑھا کر ایک پاؤ پانی میں چینی ڈال کر پکنے کو رکھ دیں۔ جب چاشنی خوب گاڑھی ہو جائے تو ناریل اس میں ڈال دیں اور خو ب چمچے ہلائیں۔ جب سب کچھ ایک سا ہو جائے تو اس میں کھویا اور دودھ ڈال دیں۔ اور پھر خوب ملائیں یہاں تک کہ سب قوام یکساں کھوئے کی طرح ہو جائے اس کے بعد اس میں رنگ اور الائچی کے دانے اور کیوڑہ ڈال دیں اور بڑی ٹرے میں گھی لگا کر اوپر سے قوام پلٹ دیں تاکہ جم جائے۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کے ٹکڑے اپنی پسند کے مطابق کاٹ لیں۔