گیہوں کا دلیہ بنانے کا طریقہ
گیہوں کا دلیہ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔
:اجزاء
دلیہ – – – 125 گرام
چینی – – – 100 گرام
دودھ – – – 1/2 کپ
روح کیوڑہ – – – چند قطرے
پانی – – – 3 کپ
:ترکیب
دلیہ چن کر صاف کریں اس کے بعد ایک برتن میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں جب پانی خوب کھولنے لگے تو آنچ ہلکی کر دیں اوراس میں دلیہ ڈال کر کفگیر کے ساتھ ملائیں 15 منٹ کے بعد دلیہ گل کر نرم ہو جائے تو آنچ مزید ہلکی کریں پھر اس میں چینی ڈال دیں 2 منٹ کے بعد دودھ شامل کریں اور جب تمام اجزاء مکس ہو جائیں تو نیچے اتار کر روح کیوڑہ کے قطرے چھڑک دیں یہ پکا ہوا دلیہ پلیٹ میں نکالیں اور ٹھنڈا ہونے پر بچوں کو کھلائیں۔ بڑی مزے دار اور لذیذ غذا ہے یہ مقوی اور زود ہضم دلیہ بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔