Gobhi Gosht Recipe in Urdu || گوبھی گوشت بنانے کا طریقہ

0
126
Gobhi Gosht Recipe

گوبھی گوشت بنانے کا طریقہ

گوبھی گوشت بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
ایک پاؤ گوبھی آدھا پاؤ گوشت
 پچاس گرام پیاز چار جوئے لہسن
آدھا چمچ گرم مصالحہ ایک انچ کا ٹکڑا ادرک
ایک چٹکی ہلدی چند پتے ہرا دھنیا
ستر گرام گھی ایک چائے کا چمچ خشک دھنیا
(ایضاََ (پسی ہوئی سرخ مرچ حسبِ ضرورت تیل
    سبِ منشاء نمک

:ترکیب
گوبھی باریک کاٹ لیں۔ لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ گوبھی کے ٹکڑے پانی میں دھو کر نچوڑ لیں تاکہ صاف ہو جائیں۔ پھر ایک برتن میں کچلا ہوا پیاز، ہلدی، نمک، سرخ مرچیں، خشک دھنیا، ادرک، لہسن، گوشت اور دو کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ آنچ ہلکی کریں اور پندرہ منٹ تک پکائیں۔جب پانی خشک ہونے لگے تو گھی ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں گوبھی ڈال دیں۔ دس منٹ کے بعد برتن میں کفگیر پھیریں اور ہلکے سے پانی کا چھینٹا لگا کر دم لگائیں۔ آنچ مزید ہلکی کر دیں۔ پندرہ منٹ کے بعد ہرا دھنیا کتر کر گرم کریں۔ مصالحہ پیس کر چھڑک دیں اور چولہے سے نیچے اُتار لیں۔ گوبھی گوشت تیار ہے۔