How to Make Simple Cake || سادہ کیک بنانے کا طریقہ

0
721
Sada-Cake

سادہ کیک بنانے کا طریقہ

سادہ کیک بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

:اجزاء

میدہ         – – –        125 گرام
مکھن         – – –        125 گرام
انڈے         – – –        5 عدد
بیکنگ پاؤڈر         – – –        1 چمچ
پسی ہوئی چینی         – – –        125 گرام
خوشبو         – – –        چند قطرے

:ترکیب

ایک برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں پھر اس میں مکھن ملا کر مکس کریں اس کے ساتھ ہی میدہ ، پسی ہوئی چینی اور خوشبو ڈال کرخوب اچھی طرح مکس کر لیں۔ تقریباََ 15 منٹ تک تمام اجزاء کو پھینٹیں۔ پھر سانچے میں ایک کاغذ پر گھی لگا کر چاروں اطراف میں لگا دیں اس میں کیک کاآمیزہ ڈالیں اور اوون کی تیز آنچ میں رکھ کر پکالیں۔ جب کیک 10 منٹ تیز آنچ پر رہے تو اس کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور پون گھنٹہ کے بعد باہر نکال لیں۔ کیک تیار ہوگا۔