Irani Koftay Recipe at Home || ایرانی کوفتے بنانے کا طریقہ

0
49
Irani-Koftay-Recipe

ایرانی کوفتے بنانے کا طریقہ

ایرانی کوفتے بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
آدھی چھٹانک کشمش (آدھا کلو (بغیر چربی کا قیمہ
دو عدد ہری مرچیں   ایک پاؤ گھی
چار بڑے چمچ کیوڑہ آدھی چھٹانک بادام
پانچ عدد چھوٹی الائچی دو ماشے زعفران
  آدھا پاؤ پیاز آدھی چھٹانک پستہ
ایک چمچ گرم مصالحہ حسبِ ذائقہ نمک مرچ
ایک چھٹانک دال چنا

:ترکیب
قیمہ اور سب مصالحے دال دال چنا کے ساتھ ڈال کر پتیلی میں مع پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں تاکہ دال گل جائے۔ پانی خشک ہونے پر سب چیزوں کو سل پر باریک پیس لیں، بادام پستہ پانی میں بھگو کر باریک کاٹ لیں۔ کشمش کو گھی میں تل لیں۔ پیاز کے لچھے کاٹ کر گھی میں تل لیں۔ یہ سب چیزیں ملا کر کوفتوں کے اندر بھر لیں۔ ان کو ڈبل روٹی کا چورا اور انڈا لگا کر تل لیں باقی سامان کا شوربہ تیار کر لیں اور اس میں تلے ہوئے کوفتے رکھ کر پیش کریں۔