Kachi Mirch ka Gosht Recipe || کچی مرچ کا گوشت بنانے کا طریقہ

0
110
Kachi Mirch ka Gosht Recipe

کچی مرچ کا گوشت بنانے کا طریقہ

کچی مرچ کا گوشت بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
ایک چائے کا چمچ ثابت کالی مرچ (ایک کلو (ہڈی کے ساتھ مٹن
آدھا چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر  آٹھ عدد ثابت الائچی
ایک سو ملی لیٹر تیل تین انچ کا ٹکڑا دار چینی
آٹھ عدد لونگ تین عدد تیز پات
ڈیڑھ چائے کا چمچ جاوتری  ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ
دو چائے کے چمچ ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ دھنیا پاؤڈر
دو چائے کے چمچ سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر
دو چائے کے چمچ زیرہ پاؤڈر ایک کپ دہی
دو سو گرام پیاز ایک کپ سنہری پیاز کا پیسٹ
سات سو پچاس ملی لیٹر پانی ایک کپ ٹماٹر پری
حسب ذائقہ نمک آٹھ عدد ثابت ہری مرچیں

:ترکیب
ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں ثابت الائچی، لونگ، دار چینی، جاوتری، تیزپات اور ہری مرچیں ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ کچھ دیر بھوننے کے بعد نمک، ہلدی پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کر لیں۔ اس کے بعد مٹن ڈال کر پکائیں اور جب مٹن سنہرا ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعدپیاز اور پانی ڈال کر پکائیں۔ جب پکنے کے قریب ہو تو اس سنہری کی ہوئی پیاز کا پیسٹ اور ٹماٹر پری ڈال دیں اور آخر میں گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال دیں۔ گرم گرم پیش کرنے سے پہلے ہرا دھنیا، مرچیں اور ادرک سے سجا لیں اور گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔