Karahi Champ Recipe at Home || کڑاہی چانپ بنانے کا طریقہ

0
17
Karahi-Champ-Recipe

کڑاہی چانپ بنانے کا طریقہ

کڑاہی چانپ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
(ایک کپ (سلائسز کاٹ لیں پیاز ایک کلو چانپیں
دو کھانے کا چمچ ادرک، لہسن پیسٹ ایک کپ ٹماٹر
(ایک چمچ (کٹی ہوئی سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ سوکھا دھنیا
آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر
حسبِ ضرورت گھی حسبِ ضرورت ہری مرچ
(حسبِ ضرورت (گارنشنگ ادرک حسبِ ذائقہ نمک
حسبِ ضرورت ہرا دھنیا

:ترکیب
کڑاہی میں گھی گرم کریں اور دھلی ہوئی چانپیں ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کریں۔ جونہی رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں پیاز ڈال کر چمچ مکس کریں۔ پیاز نرم ہو جائے تو ٹماٹر، سرخ مرچ، ہلدی، سوکھا دھنیا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور تھوڑی دیر تک بھونیں۔ مصالحے کی خوشبو آئے تو اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں چانپیں گل جائیں۔ اب ڈھانپ کر اس کو پندرہ سے بیس منٹ درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ ڈھکن ہٹا کر دیکھیں اگر پانی خشک ہوگیا ہے تو چمچ چلائیں۔ اس میں کالی مرچ اور تھوڑی سی ہری مرچ ڈال کر مکس کریں۔ تیار چانپوں کو چھوٹی کڑاہی میں نکال لیں۔ ہرا دھنیا،ہری مرچ اور ادرک سے گارنش کر کے گرما گرم خمیری تندوری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔