Kashmiri Koftay Recipe at Home || کشمیری کوفتے بنانے کا طریقہ

0
69
Kashmiri-Koftay-Recipe

کشمیری کوفتے بنانے کا طریقہ

کشمیری کوفتے بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
(ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی ادرک ایک کلو قیمہ
(یک چائے کا چمچ (پسا ہوا لہسن تین عدد ٹماٹر
(ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی سونف  چار عدد پیاز
(دو چائے کے چمچ (پسا ہوا گرم مصالحہ تین عدد چھوٹی الائچی
(چار چائے کے چمچ (کٹا ہوا ہرا دھنیا (چار چائے کے چمچ (کٹا ہوا پودینہ
(ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی لال مرچ حسبِ ذائقہ نمک
(دو چائے کے چمچ (کٹی ہوئی ہری مرچ (آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا کالا زیرہ
ایک کپ تیل

:سجاوٹ کے لئے
باریک کٹی ہوئی ادرک اور باریک کٹے ہوئے بادام

:ترکیب
قیمہ مشین میں باریک پیس لیں۔ پھر اس قیمے میں ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، نمک، پسی سرخ مرچ، پسا گرم مصالحہ اور ایک عدد پیاز چوکور کاٹ کر اچھی طرح ملائیں اور اس کے گول کوفتے بنا لیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری تل لیں۔ اس میں ادرک اور چھوٹی الائچی ڈالیں۔ پھر ٹماٹر سونف، سونٹھ ڈال کر بھونیں اور کپ پانی ڈال کر مصالحہ پکا لیں۔ جب سالن گاڑھا ہونے لگے تو کوفتے ڈال کر دم پر رکھیں۔ کوفتے گل جائیں تو باریک کٹی ادرک اور کٹے ہوئے بادام سجائیں۔