Khatti Bhindi Recipe in Urdu || کھٹی بھنڈی بنانے کا طریقہ

0
25
Khati-Bhindi-Recipe

کھٹی بھنڈی بنانے کا طریقہ

کھٹی بھنڈی بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
آدھا کھانے کا چمچ کلونجی آدھا کلو بھنڈی
چار عدد سبز مرچ دو عدد پیاز
 حسبِ ذائقہ نمک چھ کھانے کے چمچ لیموں یا املی کا رس
دو عدد ٹماٹر چار کھانے کے چمچ ثابت دھنیا
ایضاََ سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ سرخ مرچ
ایک کھانے کا چمچ انار دانہ آدھا کپ تیل

:ترکیب
بھنڈیوں کو دھو کر سکھا لیں اور کاٹ لیں۔ پہلے کڑاہی میں تیل ڈال کر بھنڈی فرائی کریں۔ اس دوران چمچ کم سے کم چلائیں۔ بھنڈیوں کو فرائی کرنے کے بعد پلیٹ میں نکال لیں اور اس گھی میں پیاز فرائی کریں۔ پیاز کو براؤن ہونے سے پہلے ہی نکال لیں اب گھی میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈالیں۔ ساتھ ہی نمک، مرچ اور زیرہ ثابت دھنیا، اناردانہ، کلونجی تمام اشیاء کو کوٹ کر ڈال دیں۔ جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں بھنڈیاں اور پیاز ڈال دیں اور ساتھ ہی املی کا پانی ڈال کر حسب تیز آنچ پر کریں اور پھر دس منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ کھٹی بھنڈیاں تیار ہیں۔