Machli Masala Dahi Recipe in Urdu || مچھلی مصالحہ دہی بنانے کا طریقہ

0
104
Machli-Masala-Dahi-Recipe

مچھلی مصالحہ دہی بنانے کا طریقہ

مچھلی مصالحہ دہی بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
حسبِ ذائقہ نمک  آٹھ پیس مچھلی
(دو عدد (کٹی ہوئی ہری مرچیں آدھا چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر
(ایک عدد (کٹی ہوئی پیاز ایک عدد تیز پتا
  دس دانے کالی مرچ  ایک کھانے کا چمچ سفید رائی
آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کپ تازہ دہی
    ڈیڑھ چائے کا چمچ ادرک کا پیسٹ

:ترکیب
مچھلی کو خوب دھو کر صاف کر لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں ہلدی، ادرک، پیاز، رائی، ہری مرچ اور نمک مکس کر لیں۔ اب مچھلی کو اس آمیزے میں ڈبو کر ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں۔ تیز پتے اور کالی مرچ کے دانوں کو ایک کڑاہی میں خشک بھون لیں۔ جب وہ خوشبو دیں تو ان میں شامل کریں نصف کپ پانی اور پیسٹ سمیت مچھلی۔ اب اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے تیز آنچ پر پکائیں۔ تاکہ وہ اُبلنے لگیں پھر آنچ دھیمی کر کے ڈھکن بند کر دیں۔ جب مچھلی گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو گرم مصالحہ چھڑک کر پین کو چولہے سے اُتار لیں۔

یہ آئل فری ڈش ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد لذیذ اور صحت و توانائی سے بھر پور ہے۔