Mango Ice Cream Recipe in Urdu || مینگو آئس کریم بنانے کا طریقہ

0
90
Mango-Ice-Cream-Recipe

مینگو آئس کریم بنانے کا طریقہ

مینگو آئس کریم بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
آدھا کپ شکر دو کپ آم کا گودا
(دو عدد (زردی الگ کر لیں انڈے ڈیڑھ چائے کا چمچ جیلاٹن پاؤڈر
پانچ کھانے کے چمچ کریم ایک کپ گرم پانی
چوتھائی کپ دودھ

:ترکیب
گرم پانی میں جیلاٹن اچھی طرح سے ملا لیں۔ بلینڈر میں آم کا گودا، شکر اور دودھ ملا کر مینگو شیک بنا لیں۔ انڈوں کی سفیدی کو خوب اچھی طرح پھینٹیں تاکہ تھوڑی کریمی ہو جائے۔ اسی طرح کریم کو بھی خوب پھینٹیں اور پھینٹ کر انڈوں کی سفیدی میں ملا لیں۔ ساتھ ہی آم کا شیک بھی ملا لیں اور آخر میں ان تمام چیزوں کو جیلاٹن میں ملا کر خوب اچھی طرح سے پھینٹیں اور فریزر کر لیں۔ تقریباََ 5 سے 6 گھنٹے میں ٹھنڈی مزیدار آم کی آئس کریم تیار ہو گی۔ مزے لے کر کھائیں۔