Onion Olives Pizza Recipe || اونین اولیو پیزا بنانے کا طریقہ

0
17
Onion-Olive-Pizza-Recipe

اونین اولیو پیزا بنانے کا طریقہ

اونین اولیو پیزا بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
(تین عدد (سلائس کیے ہوئے پیاز ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل
(دو عدد (کرش کیے ہوئے لہسن کے جوئے تین چوتھائی کپ زیتون
 چوتھائی کپ زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ کیپلر
 آدھا کپ چیز ایک عدد پیزا بیس

:ترکیب
اوون کو 220 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ آئل اوون ٹرے کو برش سے لگا دیں۔ بڑے پین میں آئل گرم کریں۔ پیاز کو ہلکی آنچ پر نرم ہونے تک پکائیں۔ ہلکی آنچ پر گولڈن ہو جائے تو ٹھنڈا کر لیں۔ شملہ مرچ کو لمبائی کے رخ کاٹ لیں بیج نکال دیں اور اس کے اندر کے حصے کو باہر کر کے ٹرے میں رکھ کر پانچ منٹ گرل کریں۔ جب کالا ہو جائے تو ٹاول سے صاف کر لیں اور ٹھنڈا کریں اور ایک سینٹی میٹر سے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ زیتون، لہسن اور کیپلر کو فوڈ پروسیسر میں ڈال دیں اور تیس سیکنڈ تک چلائیں۔ بیس کو درمیان میں سے کاٹ کر پندرہ سینٹی میٹر کا ہر ٹکڑا کر لیں اب دونوں پر زیتون کا مکسچر ڈال کر دو سینٹی میٹر بارڈر چھوڑ دیں۔ زیتون کے مکسچر پر پیاز رکھیں اور چیز ڈال دیں۔ پھر شملہ مرچ کو لگا دیں اور بیس منٹ بیک کریں۔