Piyaaz Karelay Recipe at Home || پیاز کریلے بنانے کا طریقہ

0
99
Piyaaz-Kareley-Recipe

پیاز کریلے بنانے کا طریقہ

پیاز کریلے بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
آدھا کلو کریلے آدھا کلو پیاز
تین عدد ٹماٹر  ایک کپ املی کا پانی
ایک چٹکی کلونجی ایک کھانے کا چمچ سفید زیرہ
حسبِ ضرورت سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ سوکھا دھنیا
چار عدد ہری مرچ حسبِ ضرورت نمک
حسبِ ضرورت تیل

:ترکیب
کریلوں کو چھیل کر نمک لگا کر رکھ دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد خوب اچھی طرح دھو لیں اور گول چھلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ پیاز بھی باریک کاٹ لیں۔ کریلوں کو اچھی طرح خشک کر لیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں تھوڑے تھوڑے کریلے ڈال کر فرائی کریں۔ جب گولڈن ہوتے جائیں تو پلیٹ میں نکال لیں۔ پیاز کو اسی پلیٹ میں فرائی کر لیں۔ جب شفاف ہو جائیں تو نکال لیں۔ اب اسی تیل میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈالیں۔ ساتھ ہی نمک مرچ شامل کر لیں۔ سوکھا دھنیا اور سفید زیرہ موٹا موٹا کوٹ کر ڈالیں۔ جب مصالحہ بھن جائے تو کریلے اور پیاز ڈال دیں۔ اوپر ہری مرچیں اور املی کا پانی ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔ مزیدار کریلے تیار ہیں۔