Punjabi Pulao Recipe in Urdu || پنجابی پلاؤ بنانے کا طریقہ

0
147
Punjabi-Pulao-Recipe

پنجابی پلاؤ بنانے کا طریقہ

پنجابی پلاؤ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
آدھا کلو گوشت ایک کھانے کا چمچ سفید زیرہ
 ایک کلو چاول حسبِ ذائقہ نمک
(تین عدد (باریک کٹی ہوئی پیاز دو عدد ٹماٹر
ایک چائے کا چمچ ثابت گرم مصالحہ ایک کپ دہی
(پانچ عدد (درمیان سے کاٹ لیں ہری مرچیں دو یا چار عدد ثابت کالی مرچ
(آدھا پھول (کاٹ لیں بند گوبھی دو یا تین عدد دیگی مرچیں
(دو عدد (باریک کاٹ لیں شملہ مرچیں (دو عدد (کاٹ لیں آلو
دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس حسبِ منشاء تیز پات
چوتھائی چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر تھوڑا سا ہلدی پاؤڈر
ایک کھانے کا چمچ لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ادرک پیسٹ
دو کپ تیل

:ترکیب
سب سے پہلے گوشت کی یخنی بنا لیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں۔ اس کے بعد اس میں ٹماٹر، دہی، نمک، کالی مرچ، ہری مرچیں، دیگی مرچیں، بند گوبھی، آلو، شملہ مرچیں، گرم مصالحہ پاؤڈر، لیموں کا رس، تیزپات، لہسن، ادرک ڈال کر بھون لیں۔ اس میں ایک کپ پانی اور ثابت گرم مصالحہ، سفید زیرہ ڈال دیں اور اُبلنے دیں کہ رنگ آ جائے۔ یخنی کا پانی بھی اس میں ڈال دیں۔ اُبال آنے پر چاول ڈال کر ہلائیں اور دم پر رکھ دیں۔ مزیدار پنجابی پلاؤ تیار ہے۔