Rus Gullay Recipe in Urdu || رس گلے بنانے کا طریقہ

0
143
Rus-Gullay-Recipe

رس گلے بنانے کا طریقہ

رس گلے بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
  آدھا کلو چینی ایک لیٹر دودھ
آدھا پاؤ چاولوں کا آٹا  ایک چٹکی برابر ٹاٹرک ایسڈ

:ترکیب
دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھادیں جب پکنے لگے تو اس میں ٹاٹرک ایسڈ ڈال دیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو اُتار لیں اور اس کو باریک کپڑے میں ڈال کر باندھ کر کہیں لٹکا دیں تا کہ پانی نچڑ جائے اور پنیرباقی رہ جائے۔ اس اس چیز میں چاول کا آٹا ملا دیں اور ایک صاف تسلا یا لکڑی کے صاف تختے میں رکھ کر ہتھیلی سے ملیں کہ چاول کا آٹا اور پنیر مل کر یکجان ہو جائے۔ اس کو ایک گھنٹہ پورے زور سے اسی طرح ملتے جائیں جس طرح سویوں کے لیے میدہ ملا جاتا ہے۔ اب اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اور رکھ لیں۔ اس کے بعد چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چاشنی تیار کریں ایک تار ہونے پر اس میں رس گلے چھوڑ دیں،پکنے دیں یہاں تک کہ وہ پھول جائیں جب بالکل نرم پڑ جائیں تو اتار کر ٹھنڈے ہونے کے لیے رکھ دیں، آنچ ہلکی ہونی چاہیے تاکہ چاشنی ایک تار سے زیادہ گاڑھی نہ ہونے پائے۔ ٹھنڈے ہونے پر کھانے کے لیے پیش کریں۔