Tea Time Biscuit Recipe in Urdu || ٹی ٹائم بسکٹ بنانے کا طریقہ

0
23
Tea Time Biscuit Recipe

ٹی ٹائم بسکٹ بنانے کا طریقہ

ٹی ٹائم بسکٹ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
(ایک چوتھائی کپ (باریک چینی تین کپ کارن فلیکس
دو عدد انڈوں کی سفیدیاں ایک چائے کا چمچ ونیلا ایسنس

:ترکیب
انڈے کی سفیدیوں کو خوب پھینٹ کر جھاگ بنا لیں جس کی نشانی یہ ہے کہ پیالہ الٹنے پر گرتی نہیں ہیں۔ آہستہ آہستہ کر کے چینی ملا دیں اور مزید پھینٹ کر سخت کر لیں۔ ونیلا ایسنس اور کارن فلیکس کو ملا کر ہلکے ہاتھ سے صرف لپیٹ سا دیں۔ بغیر چکنائی لگی ٹرے پر ویکس پیپر رکھ کر چمچ بھر بھر کر دوسرے چمچ کی مدد سے ڈھیریوں کی شکل میں رکھیں۔ ہلکے گرم اوون میں تقریباََ آدھ گھنٹہ بیک کر کے خستہ اور گولڈن کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ہوا بند ڈبے میں پولی تھین کے اندر رکھیں ورنہ نرم پڑ جائیں گے۔ منفرد خوشنما اور مزے دار بسکٹ تیار ہیں۔