Vanilla Biscuit Recipe in Urdu || ونیلا بسکٹ بنانے کا طریقہ

0
107
Vanilla-Biscuit-Recipe

ونیلا بسکٹ بنانے کا طریقہ

ونیلا بسکٹ بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
 ایک کپ گھی یا مکھن تین کپ میدہ
دو چائے کے چمچ بیکنگ پاؤڈر تین عدد انڈے
ایک چائے کا چمچ ونیلا ایسنس (ایک کپ (پسی ہوئی چینی

:ترکیب
میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھان لیں۔ انڈے پھینٹ لیں اور چینی و نرم شدہ مکھن ملا ک خوب پھینٹ کر ونیلا ایسنس بھی ملا دیں۔ میدہ ملا کر ہاتھ سے ملیں اور درمیانہ گوندھ لیں۔ نہ نرم ہو نہ سخت۔ (گرمیوں میں تھوڑی دیر فریج میں رکھیں) تختے پر میدہ چھڑک کر مرکب کو بیلن س 1/4 موٹائی میں بیل لیں۔ گول بسکٹ کٹر سے کاٹ لیں یا مختلف اشکال بنا لیں۔ بیکنگ ٹرے میں قدرے فا صلے پر رکھ کر پہلے سے گرم شدہ اوون میں 359 ڈگری فارن ہیٹ یا 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر اتنی دیر بیک کریں کہ گولڈن براؤن ہو جائیں۔ یہ تقریباََ دس منٹ میں بیک ہو جاتے ہیں۔ تمام بسکٹ تیار کر کے ٹھنڈے ہونے پر ہوا بند ڈبے میں رکھ لیں۔