Vanilla Ice Cream Recipe in Urdu || ونیلا آئس کریم بنانے کا طریقہ

0
44
Vanilla-Ice-Cream-Recipe

ونیلا آئس کریم بنانے کا طریقہ

ونیلا آئس کریم بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
دو کپ دودھ دو کپ ڈبل کریم
چوتھائی کپ شکر (چار عدد (زردی الگ کر لیں انڈے
    حسبِ ضرورت ونیلا ایسنس

:ترکیب
نان اسٹک سوس پین میں دودھ اور کریم ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور لکڑی کے چمچے سے مکس کریں۔ پیالے میں انڈے کی زردی، ونیلا ایسنس اور شکر ڈال کر خوب پھینٹیں، اس کے بعد اس میں دودھ اور کریم کے مکسچر کا آدھا کپ زردی میں ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد زردی والے مکسچر کو سوس پین میں گرم ہوتے ہوئے مکسچر میں شامل کر کے ہلکی آنچ پر 8 منٹ تک پکائیں۔ آمیزہ جب اتنا گاڑھا ہو جائے کہ چمچے پر اس کی کوٹنگ سی بننے لگے تو سوس پین کو چولہے سے ہٹا لیں۔ آمیزے کو چھان کر سانچے میں ڈالیں اور ڈھک کر ۴ گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھیں۔اس کے بعد نکال کر بیٹر سے پھینٹ کر دوبارہ 6 سے 8 گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
مزیدار ونیلا آئس کریم تیار ہے۔ سرونگ گلاس میں نکال کر چاکلیٹ کوکیز کے ساتھ سرو کریں۔