Vanilla Ice Cream Trifle Recipe || ونیلا آئس کریم ٹرائفل بنانے کا طریقہ

0
49
Vanilla-Ice-Cream-Trifle-Recipe

ونیلا آئس کریم ٹرائفل بنانے کا طریقہ

ونیلا آئس کریم ٹرائفل

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
چھ عدد بلیک فورسٹ پیسٹریز آدھا ٹن مکس فروٹ
(حسبِ ضرورت (گارنشنگ کیلئے چاکلیٹ سرپ اور چیری

ونیلا آئس کریم تیار کرنے کے لئے

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
 چھ کھانے کے چمچ آئسنگ شوگر تین عدد انڈے
دو کپ فریش کریم ایک چائے کا چمچ ونیلا آئس ایسنس

:ترکیب
انڈوں کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ کر لیں۔ پیالے میں آئسنگ شوگر اور سفیدی کو ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ وہ خوب پھول جائے۔ زردی میں چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹیں۔ اس میں کریم اور انڈوں کی سفیدی شامل کر کے نرم ہاتھوں سے مکس کریں۔ ائیر ٹائٹ جار میں ڈال دیں۔ 8 گھنٹے فریزر میں رکھیں۔ ونیلا آئس کریم تیار ہے۔ ٹرائفل بنانے کے لئے سرونگ ڈش میں پہلے پیسٹری لگائیں۔ اس کے اوپر فروٹ بچھائیں۔ سب سے آخر میں تیار کی ہوئی آئس کریم کے سکوپ رکھیں، چاکلیٹ سے گارنش کریں۔