Zafrani Koftay Recipe at Home || زعفرانی کوفتے بنانے کا طریقہ

0
114
Zafrani-Koftay-Recipe

زعفرانی کوفتے بنانے کا طریقہ

زعفرانی کوفتے بنانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔

مقدار اجزاء مقدار اجزاء
 ایک چھوٹا چمچ گرم مصالحہ (آدھا کلو(بغیر چربی کے (قیمہ (باریک
چار بڑے چمچ کیوڑہ ایک پاؤ پیاز
دو کھانے کے چمچ (چنے (بھُنے ہوئے  آدھا پاؤ دہی
دو کھانے کے چمچ خشخاص دو کھانے کے چمچ ادرک، لہسن پیسٹ
دو سے تین عدد ہری مرچ ایک پاؤ گھی
ایک چوتھائی چمچ زعفران تھوڑا سا ہرا دھنیا

:ترکیب
قیمہ آدھا اُبال لیں اور کچا قیمہ اور اُبلا ہوا قیمہ ملا کر باریک پیس لیں۔ اس میں نمک، مرچ، گرم مصالحہ، چنے اور خشخاص سب باریک پیس کر ملا لیں۔ پیاز باریک لچھے دار کاٹ لیں۔ادرک، دھنیا، پودینہ، ہری مرچ باریک کتر کر سب ملا کر رکھ لیں۔ اب پسا ہوا قیمہ لے کر اس کے گول یا چپٹے کوفتے بنائیں اور ان کے درمیان میں یہ مصالحہ بھر دیں۔ اوپر دھاگہ لپیٹ دیں تا کہ ٹوٹیں نہیں۔ اب کوفتے گھی میں سرخ کر کے نکال لیں۔ ایرانی کوفتے کی طرح اس کا بھی سالن تیار کر لیں۔ جب سالن تیار ہو جائے تو اس میں زعفران کیوڑے میں پیس کر ڈال دیں۔ ساتھ ہی کوفتے دیگچی میں رکھ کر چند منٹ کے لئے ڈھانپ دیں۔ پندرہ منٹ کے بعد اُتار لیں۔ زعفرانی کوفتے تیار ہیں۔