زعفرانی قورمہ بنانے کا طریقہ
زعفرانی قورمہ پکانے کی ترکیب درج ذیل ہے۔
مقدار |
اجزاء |
مقدار |
اجزاء |
تین عدد |
پیاز |
آدھا کلو |
گوشت |
ایک چھوٹی ڈلی |
ادرک |
آدھی پوتھی |
لہسن |
حسبِ ذائقہ |
نمک مرچ |
چار عدد |
چھوٹی الائچی |
آدھا چائے کا چمچ |
زعفران |
تین چٹکی |
گرم مصالحہ |
:ترکیب
ادرک، لہسن اور پیاز پیس کر دھنیا اس میں ملا دیجئے اور گھی کڑ کڑانے کے بعدپہلے اس میں گوشت بھونئے پھر لہسن اور ادرک کو بھونتی رہیں۔ پھر باقی مصالحہ مع دہی ڈال کر بھونیں اور دہی کا پانی خشک کرنے کے بعد پیاز مرچ اور نمک ڈال کر بھوننا جاری رکھیں۔ تھوڑا پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔ آخر میں پسی ہوئی الائچی اور زعفران ڈال دیجئے، چند منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد اُتار لیجئے۔